اسلام آباد – حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود قیمتیں نہیں بڑھا رہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی، عالمی سطح پر بھی تیل کی قیمت بڑھی ہے لیکن ہم قیمتیں نہیں بڑھا رہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت 214 ررپے 80 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گی، اسی طرح ڈیزل کی قیمت 228 روپے 80 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 171 روپے 83 پپسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 169 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گی اور ان قیمتوں کا اطلاق 15 جنوری تک رہے گا۔