صفحہ اول / آرکائیو / افغانستان کو کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیرخارجہ امیر خان مت

افغانستان کو کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیرخارجہ امیر خان مت

کابل – طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغان دارالحکومت میں پاکستانی نمائندے آصف درانی سے ملاقات میں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ افغانستان میں پاکستانی حکومت کے نمائندے آصف درانی نے طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی امور کی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث لائے گئے۔ پاکستانی نمائندۂ خصوصی نے طالبان حکومت کے وزیر خارجہ سے طورخم، جلال آباد سڑک کی بحالی اور تعمیر نو کے ساتھب ساتھ افغان شہریوں کو میڈیکل ویزے دینے کا وعدہ بھی کیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن سب کے مفاد میں ہے، سیکیورٹی معاملات پر دونوں ممالک ایک دوسرے سے مکمل تعاون کریں گے۔

یا رہے کہ یہ ملاقات پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کے اس بیان کے بعد ہوئی جس میں افغان سرزمین کی پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے طالبان حکومت سے سدباب کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی پاکستان کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے طالبان حکومت سے امن معاہدے کی پاسداری پر زور دیا تھا جس میں طالبان نے اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے لیے آماج گاہ نہ بننے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے