روالپنڈی – وزیرا عظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل حکومت کی مدت ختم ہوجائے گی، آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقتدار نگران حکومت کے حوالے کردیں گے، حکومت اور اداروں نے مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کا ایک جامع نظام وضع کرلیا ہے۔
وزیرا عظم نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کرتے ہوئے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار جنرل حافظ عاصم منیر اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،پاکستان جوہری طاقت ہے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے آج تک قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خون سے لکھی تاریخ قیامت تک احساس دلاتی رہے گی،ورکنگ جرنلسٹس کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں کئی چیلنجز اورخطرات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔
وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ صحت بیمہ کارڈ اوروفاقی قوانین سے متعلق موبائل ایپ کا اجراء انقلابی اقدم ہیں، وفاقی قوانین کے ڈیجیٹلائز ہونے سے ججز، وکلاء، قانونی ماہرین، حکومتی اہلکار اور عام عوام بھی مستفید ہونگے۔