اسلام آباد – الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے اور انہیں این اے 45 کرم کی نشست سے ڈی سیٹ بھی کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی پانچ سال تک الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال کی سزا سنائے جانے کے بعد دیا ہے۔