تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / پاکستان نے افغانستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

پاکستان نے افغانستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

کولمبو – پاکستان نے آخری ون ڈے میچ میں بھی افغانستان کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کیخلاف 269 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مجیب الرحمان 64، شاہد اللہ 37 اور ریاض حسن 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 3، محمد نواز، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

امام الحق کو تین میچز میں دو نصف سنچریوں کی مدد 165 رنز بنانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

کولمبو میں سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔

محمد رضوان 67 اور بابراعظم 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اوپنر فخر زمان 27 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 30 گیندوں پر محض 13 رنز بناکر گلبدین نائب کا شکار بنے۔

سعود شکیل 9 رنز بناسکے جبکہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے شاداب خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

محمد نواز نے 30، فہیم اشرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور فرید خان نے دو، دو جبکہ فضل الحق مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آخری میچ کیلئے قومی ٹیم کی پلئینگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئیں۔ سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور محمد وسیم جونئیر کو موقع جبکہ افتخار احمد، اسامہ میر، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے