نیویارک – امریکی ریاست منی سوٹا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود کو دہشتگردی کے الزام میں 18 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق31 سالہ پاکستانی ڈاکٹر نے دہشتگرد تنظیم داعش کے لیے کام کرنے کے ارادے کا اعتراف کرلیا ہے، پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود منی سوٹا کی میڈیکل کمپنی کے لیے کام کر رہا تھا، محمد مسعود H1B ویزے پر امریکا آیا تھا، جنوری سے مارچ 2020 میں دہشتگرد تنظیم داعش میں شمولیت اور اس کے لیے اردن جانے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔
محمد مسعود کو مارچ 2020 میں منی ایپلس ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ سال اگست میں پاکستانی ڈاکٹر نے اعتراف کیا تھا کہ وہ دہشت گرد تنظیم کی معاونت کا ارادہ رکھتا تھا، امریکی ایف بی آئی کے جوائنٹ ٹیررسٹ ٹاسک فورس نے تحقیقات میں حصہ لیا تھا۔