صفحہ اول / آرکائیو / سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کا حکم

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کا حکم

اٹک – سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کا حکم دے دیا، سابق وزیراعظم 13 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہوں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کے دفتر میں خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے حکام کی موجودگی میں عدالت پیش کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کو بھی جیل کے اندر جانے کی اجازت مل گئی، بیرسٹر سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ، نعیم پنجوتھہ کو جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

فریقین کو سننے کے بعد خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کا حکم دے دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت قانون کی جانب سے اٹک جیل میں ہی سائفر کیس کی سماعت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں منتقل کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے