صفحہ اول / آرکائیو / آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا

آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا

اسلام آباد – آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا، ذرائع کا کہنا ہے آج شام آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف نمائندہ ایسٹر پریز سے رابطہ کیا ، جس میں بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کی۔

زرائع کا کہنا تھا کہ نگران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے تجاویز پیش کر دیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ریلیف کیلئےحکومت کے مؤقف پربریفنگ لی اور آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا، جس کے بعد آج شام کو آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین کو ریلیف آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کردیا تھا اور آئی ایم ایف کی رضامندی سے ہی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے