Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/dailymussalman/public_html/wp-content/themes/aukinternational/functions.php on line 73
صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، وزارت قانون – Daily Mussalman
تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، وزارت قانون

صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، وزارت قانون

اسلام آباد – وزارت قانون نے کہا ہے کہ صدر مملکت کو نئی آئینی ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مشاورت سے انکار پر وزارت قانون سے رائے مانگی تھی جس کے جواب میں وزارت کی جانب سے صدر کو جوابی خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق وزارت قانون نے اپنے جوابی خط میں کہا ہے کہ سابق پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی نئی آئینی ترمیم کے بعد اب صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔ اس ترمیم کے تحت انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار اب الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے