بنوں – جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار نے فوجی قافلے کے قریب خودکش دھماکا کیا،جس سے9 اہلکار شہید، 5 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی قافلے کے قریب موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے خودکش حملہ کیا۔
دھماکے کے نتیجے میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ پانچ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد فوج کے جوانوں نے علاقے میں ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔