اسلام آباد – پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔
میڈیا کے مطابق نگراں حکومت نےمہنگی بجلی سے پریشان عوام پرپیٹرول بم گرادیا ہے،قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا،وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔