پالی کیلے – پاکستان نے ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
قومی ٹیم نے نیپال کے خلاف کھیلنے والی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے کپتان بابر اعظم ،شاداب خان فخر زمان امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔
سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔