لاہور – پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھراسلام آباد پولیس نے کینال روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق پرویزالہیٰ کو تھری ایم پی او اندیشہ نقص امن کی دفعات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کو موٹروے سے اسلام آباد لے جایا جارہا ہے،انہیں اسلام آباد میں نظر بند کیا جا ئےگا ۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا اورتحریری حکم میں کہا تھا کہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی جب کہ سابق وزیراعلیٰ کو کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔
پرویز الہٰی کےصاحب زادے مونس الہیٰ نے ٹویئٹر پر لکھا ہے کہ پولیس عدالتی حکم کے بعد میرے والد کو گھر لے جا رہی تھی، گلی میں داخل ہوتے ہی میرے والد کو اغوا کیا گیا۔ مونس الہیٰ نے مزید گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔