تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / بھارتی خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

بھارتی خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

اسلام آباد – بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ہاتھوں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا ہے، پی ٹی آئی سینیٹر گردیپ سنگھ نے سینیٹ میں تحریک جمع کروا دی۔

بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے ہاتھوں سکھوں کی نسل کشی کے خلاف دنیا بھر میں سکھ برداری یک زباں ہوگئی، پی ٹی آئی سینیٹر گردیپ سنگھ نے کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل پر تحریک سینیٹ میں جمع کروا دی۔

سینیٹر گردیپ سنگھ نے کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کو سینیٹ میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بطور ریاست دنیا بھر میں دہشت گردی کا نہ صرف مرتکب ہے بلکہ اسے فروغ دیتا رہا ہے۔

تحریک میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے بھارتی دہشتگردی کا شکار رہا ہے، بھارتی دہشتگردی کی حقیقت کھل کرساری دنیا کے سامنے آگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے