نیویارک – ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کردی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر کے معاملے پر حل طلب بات چیت کریں، ہم ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کیلیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کشمیر کے معاملے پر بیٹھ کر حل طلب گفتگو کریں اور اس مسئلے کو حل کریں تاکہ کشمیر میں امن قائم ہو اور یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا۔