اسلام آباد – نگراں وزارت اطلاعات نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے غیرملکی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
ایک بیان میں وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے آزاد ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق حاصل ہے۔
وزارت اطلاعات کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے انٹرویو میں ریمارکس کو غلط رپورٹ کیا گیا۔
اس حوالے سے نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے کہا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینا حق ہے لیکن جرائم پر سزا قانونی طور پر جائز ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا یہ افسوسناک ہے کہ انٹرویو کے ایک حصہ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ غلط تاثر دیا گیا کہ کسی مخصوص شخص کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔