صفحہ اول / آرکائیو / ایشین گیمز: پاکستانی اسکواش ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ایشین گیمز: پاکستانی اسکواش ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ہانگژو: ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا. پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو دو ایک سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے ناصر اقبال اور نور زمان نے میچز جیتے جبکہ عاصم خان کو اپنے میچ میں ناکامی ہوئی،نور زمان نے ہانگ کانگ کے چی ہن ہینری کو پہلے میچ میں تین ایک سے شکست دی، نور زمان کی جیت کا اسکور 10-12، 11-7، 6-11 اور 8-11تھا۔

دوسرے میچ میں عاصم خان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہوئی، عاصم خان دو ایک کی برتری کے بعد تین دو سے ناکام ہوئے،فیصلہ کن میچ میں ناصر اقبال نے منگ ہونگ ٹینگ کو باآسانی زیر کیا، ناصر کی جیت کا اسکور 3 -11، 5-11اور 5-11 رہا، پاکستان کی جانب سے ناصر اقبال ،نورزمان اور عاصم خان نے شاندار کھیل پیش کیا، پاکستان نے اس سے قبل جکارتہ ایشین گیمز 2018میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا،واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اس سے قبل کویت، قطر، سنگاپور، نیپال اور بھارت کو شکست دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے