کینیڈین حکومت کی جانب سے اپنے دفاعی بجٹ میں ایک ارب ڈالر کمی پر غور کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین جنگ کے باوجود کینیڈین حکومت دفاعی اخراجات میں کمی کرےگی کیونکہ دفاعی بجٹ میں کمی کینیڈین حکومت کی اخراجات میں کٹوتی مہم کا حصہ ہے جس کے بعد کینیڈا کا اگلے برس دفاعی بجٹ 26 اعشاریہ 5 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ نیٹو رکن کینیڈا نے دفاعی بجٹ جی ڈی پی کا 2 فیصد کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی جب کہ کینیڈا کا پچھلے برس دفاعی بجٹ جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ تین فیصد تھا۔