لاہور – فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائر کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا. پاکستان فٹبال ٹیم میں عثمان علی، سلمان الحق اور یوسف بٹ ، مامون موسیٰ خان، محب اللہ، سہیل خان شامل ہیں ۔
ٹیم میں جنید شاہ، علی خان نیازی، راؤ عمر حیات، عبداللہ اقبال اور عیسیٰ سلیمان ، عالمگیر غازی، علی عزیر، رجب علی، نظام الدین، ہارون حامد اور راہس نبی ولید خان، محمد وحید، یوسف، فرید خان، عبدالصمد، اوتس خان، معین احمد اور شائق دوست کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔
پاکستان کی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے پہلے مرحلے میں کمبوڈیا کے مدمقابل ہوگی، پاکستان اور کمبوڈیا کے خلاف 12 اکتوبر کو میچ شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ راؤنڈ ون میں کل 20 ٹیمیں برتری کیلئے ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی، پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے والی 10 ٹیموں کو راؤنڈ ٹو میں رسائی ملے گی۔
فیفا کی جانب سے جو رینکنگ جاری کی جاتی ہے اس کی بنیاد پر 26 ٹیمیں پہلے ہی راؤنڈ 2 میں اپنی جگہ پکی کر چکی ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے 10 کوالیفائرز سمیت 36 ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی جس کے لیے انھیں 9 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ میں فاتح کے منصب پر فائز ہونے والی ٹیم کے علاوہ رنر اپ ٹیم بھی ورلڈکپ 2026 میں شریک ہونے کی حقدار ٹھہرے گی۔