Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/dailymussalman/public_html/wp-content/themes/aukinternational/functions.php on line 73
ورلڈ بینک نے 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ پر ٹیکس لگانے کی سفارش واپس لے لی – Daily Mussalman
تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / ورلڈ بینک نے 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ پر ٹیکس لگانے کی سفارش واپس لے لی

ورلڈ بینک نے 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ پر ٹیکس لگانے کی سفارش واپس لے لی

اسلام آباد – ورلڈ بینک نے 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں پر ٹیکس لگانے کی سفارش واپس لے لی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پسماندہ تنخواہ دار طبقے نے امیر ترین برآمدکنندگان، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو 3 ماہ میں ادا کیے گئے مشترکہ ٹیکسوں سے زیادہ ٹیکس دیا۔ ترجمان عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ورلڈبینک نے ہفتے کو 50 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی پر ٹیکس لگانے کی انتہائی متنازع سفارش پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے۔

ترجمان عالمی بینک نے کہا اس کی سفارش 2019 کے اعداد و شمار پر مبنی تھی جسے حالیہ مہنگائی اور لیبر مارکیٹ کے حالات کی روشنی میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، عالمی بینک یقینی طور پر موجودہ برائے نام حد میں کسی کمی کی سفارش نہیں کرتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے