صفحہ اول / آرکائیو / ورلڈکپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی

ورلڈکپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی

بنگلورو – آئی سی سی ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلورو کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں 368 رنز کے تعاقب 46ویں اوور میں 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 70، عبداللہ شفیق 64، محمد رضوان 46، سعود شکیل 30، افتخار احمد 26، کپتان بابر اعظم 18، محمد نواز 14، شاہین شاہ آفریدی 10، حسن علی 8 اور اسامہ میر 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، مارکس اسٹوئنس اور کپتان پیٹ کمنز نے 2، 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔

آسٹریلوی بیٹنگ:
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 259 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارش 109 گیندوں 9 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 121 جبکہ ڈیوڈ وارنر 124 گیندوں پر 9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 163 بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 7، جوش انگلس 13، مارکس اسٹونس 13 اور گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے۔ بعدازاں آسٹریلیا نے پورے اوور کھیلتے ہوئے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلوی بلے بازوں نے پاکستانی بالرز کو دھو ڈالا، حسن علی نے 8 اوورز میں 57 رنز دیے کوئی وکٹ نہیں لی، اسامہ میر نے 9 اوورز میں 82 رنز دہے، ایک وکٹ لی، حارث رؤف نے 8 اوورز میں 83 رنز دہے اور تین وکٹیں لیں جب کہ شاہین آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 54 رنز دیے اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی جگہ اسامہ میر پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ گرین شرٹس کے خلاف میچ اہم ہے، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، اسامہ میر، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف

آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان پیٹ کمنز، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، گلین میکسول، مارکس اسٹونس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے