اسلام آباد – چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور ان کے علاقوں پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد سے ملاقات کے دوران کی ہے ۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔
جنرل عاصم منیر نے شہری آبادی، اسکولوں، امدادی کارکنوں اور ہسپتالوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔ سی او اے ایس کے حوالے سے کہا گیا کہ “غزہ کے لوگوں کا زبردستی انخلاء ایک سنگین جرم ہے۔ آرمی چیف نے 1967 سے پہلے کے موقف پر فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا ہے۔