تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / خدارا ! ہمارے بچوں کو بچالیں: فلسطینی مندوب اقوام متحدہ اجلاس میں رو پڑے

خدارا ! ہمارے بچوں کو بچالیں: فلسطینی مندوب اقوام متحدہ اجلاس میں رو پڑے

اسلام آباد – ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلاء میں 4 روز باقی ہیں جس کے تحت حکومت نے ایکشن پلان مرتب کرلیا ہے۔ نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلا سے متعلق تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی، غیر قانونی غیر ملکی افراد کو واپس بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا سے متعلق جیو فینسنگ اور جیو میپنگ مکمل کرلی ہے، ڈاکومنٹ رجیم کی پالیسی میں ہم پاسپورٹ اور ویزہ لیکر آنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب لوگ ہمارے ملک میں ویزہ لیکر آئیں گے، کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ روزانہ 12 سے 15 ہزار افراد بغیر سفری دستاویزات سفر کریں، ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت کل قلعہ عبداللہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی پاسپورٹ کے ذریعے ویزہ لیکر آئیں جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پاک ایران، افغان بارڈر پر کاروبار کا اپنا ایک طریقہ کار ہے، ہم نے بلوچستان میں کاروبار نہیں سمگلنگ بند کی ہے، عام انتخابات سے متعلق سکیورٹی کا بڑا چیلنج ہے مگر ریاست اس چیلنج سے نبردآزما ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے