صفحہ اول / آرکائیو / دنیا اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے۔، ترک صدر رجب طیب اردوان

دنیا اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے۔، ترک صدر رجب طیب اردوان

انقرہ – ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری قتل عام کے ذمہ داروں کیخلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمات دائر کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے، دنیا اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار بھی موجود ہیں، اسرائیل اس سوال کا جواب دے کہ اس کے پاس ایٹم بم ہے یا نہیں۔

رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ حماس دہشتگرد نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت ہے، حماس کو فلسطینی عوام نے ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے، غزہ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے