لاہور – پاکستان کے معروف کھلاڑی بابر اعظم نے بھی ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہورہاہوں، کپتانی چھوڑنے کا مشکل فیصلہ تھا لیکن کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہاکہ بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس سے پاکستان کی نمائندگی جاری رکھونگا، نئے کپتان کے ساتھ اپنے تجربات اور اُس کی حمایت کے لیے ہروقت موجود ہوں، پی سی بی نے جو مواقع دیے اُس پر شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی ایک اعزاز کی بات ہے، وائٹ بال فارمیٹ میں اعلیٰ مقام حاصل کرنا کوچز اور انتظامیہ کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔