کراچی – پاکستان کے خلاف بقیہ ٹی20 میچز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔
سیریز کے دوسرے ٹی20 میں کین ولیمسن 15 گیندوں پر 26 رنز بنا کر انجری کے باعث ریٹائرڈ ہٹ ہوگئے تھے جبکہ انکے بعد ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی نے کی تھی۔
کین ولیمسن کی جگہ ٹم سیفرٹ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جوکہ ممکنہ طور پر ڈیون کانوے کی جگہ وکٹ کیپنگ بھی کریں گے۔ کیوی کوچ کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کین ولیمسن کا یہی گھٹنا زخمی ہوا تھا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو میچ میں 21 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی20 ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا، کیوی ٹیم تیسرا میچ جیت کر سیریز جیت جائے گی۔