تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / کوئی فلسطینی ریاست نہیں بننے دیں گے، اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو

کوئی فلسطینی ریاست نہیں بننے دیں گے، اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں متنازعہ آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کرتے ہوئے دو ریاستی حل اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا: *”یہ زمین ہماری ہے اور ہم اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں — یہاں کوئی فلسطینی ریاست نہیں بننے دیں گے۔”*

منصوبے کے تحت مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے لیے 3,400 نئے گھروں کی تعمیر کی جائے گی، جس سے مقبوضہ بیت المقدس کو مغربی کنارے کے بڑے حصے سے عملی طور پر جدا کردیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد علاقے میں موجود دیگر اسرائیلی بستیوں کو ایک دوسرے سے جوڑنا اور فلسطینیوں کی جغرافیائی یکجہتی کو مزید تقسیم کرنا ہے۔

دوسری جانب، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ فضائی حملوں میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جب کہ محصور علاقے میں خوراک کی شدید قلت کے باعث مزید 5 افراد بھوک سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے