تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / بلوچستان: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پراکسی نیٹ ورک "فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 ستمبر کو خفیہ اطلاع ملنے پر مستونگ میں مخصوص مقام پر آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع بھارت کی پشت پناہی میں چلنے والے گروہ "فتنہ الہندوستان” سے متعلق تھی۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے