اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی۔ کانفرنس میں 9.7 ارب ڈالر امداد کا اعلان ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جینیوا کانفرنس کی کامیابی کروڑوں عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب رہی، کانفرنس کی کامیابی قوم کی دعاؤں اور اخلاص کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک کوششیں جاری رکھیں گے، ایک ایک پائی کو شفافیت کے ساتھ استعال کرنا ہے، بال اب ہمارے کورٹ میں ہے، رقم کو عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح پر استعمال کریں گے، اب ہماری باری ہے اور ہم نے شبانہ روز محنت کر کے یہ پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کرنا ہے۔
امریکا نے 100ملین ڈا لرامداد دینے کا اعلان کیا ہے جس پر امریکا کے شکر گزار ہیں۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا۔ ورلڈ بینک نے 2 ارب ایشین بینک نے ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین نے 100 ملین ڈالر، یورپی یونین نے 87 ملین یورو، فرانس نے 380 ملین یورو کا اعلان کیا۔ جرمنی نے 84 ملین یوروز کا اعلان کیا۔۔سعودی نے ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا۔