تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے یو اے ای کو 172 رنز کا ہدف دے دیا

ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے یو اے ای کو 172 رنز کا ہدف دے دیا

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سہ فریقی ٹی20 سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر ناقابلِ شکست 77 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

فخر زمان کا بھرپور ساتھ محمد نواز نے دیا، جنہوں نے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہوئے 37 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 91 رنز کی قیمتی شراکت بنی، جو صرف 51 گیندوں پر مکمل ہوئی۔

یو اے ای کی جانب سے حیدر علی دو وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے۔

اس اہم میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ سلمان مرزا اور صفیان مقیم کی جگہ اسپنر ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

قومی ٹی20 اسکواڈ کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے ابتدائی میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے اور دوسرے میچ میں یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ تیسرے میچ میں افغان ٹیم نے پاکستان کو 18 رنز سے ہرا دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے