تازہ ترین
صفحہ اول / پاکستان (page 30)

پاکستان

توانائی بحران؛ بازار، ریستوران 8 بجے، شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد – حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق بازار 8 بجے اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کے علاوہ دیگر کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قمر زمان کائرہ اور مریم اورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری …

مزید پڑھیں

بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن میں تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے، وزیردفاع

پشاور – بنوں میں یرغمال بنائے گئے سی ٹی ڈی اہل کاروں کو رہا کرالیا گیا، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تمام دہشت گرد مارے گئے، دو اہل کار شہید اور ایس ایس جی افسر سمیت 15 زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق دو روز قبل سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے …

مزید پڑھیں

وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ، سپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

لاہور – اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ، سپیکر سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔ تحریک عدم اعتماد سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ نے وصول …

مزید پڑھیں

سیاسی و معاشی بحران اور میری حکومت گرانے کے واحد ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ ہیں، عمران خان

لاہور – پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی اور معاشی بحران اور میری حکومت گرانے کا واحد ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں، پرویز الہی نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس لکھ کر بھیج دے جسے جمعہ کو گورنر کو ارسال کردوں گا۔ لاہور میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان …

مزید پڑھیں

عام انتخابات جلد نظر نہیں آ رہے، پرویزالٰہی چار پانچ ماہ نکال سکتے ہیں، چوہدری شجاعت

لاہور – سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ عام انتخابات جلد نظر نہیں آ رہے، پرویزالٰہی چار پانچ ماہ نکال سکتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں سالک حسین ، عطا تارڑ اور ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ …

مزید پڑھیں

عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان

لاہور -چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جمعہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کوسازش کرکے گرایا گیا، اس کا ایک آدمی ذمہ دارجس کا نام جنرل باجوہ ہے، جنرل باجوہ آرمی چیف تھے اس لیے پہلے بات نہیں کرتا تھا، میں اپنی فوج کومضبوط فوج دیکھنا چاہتا …

مزید پڑھیں

عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے سیاسی استحکام کو بنیادی شرط قرار دے دیا۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے وفاداری اور دوستی کا تقاضا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام ہو، کسی کی کوشش ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے تو ایسا نہیں ہوگا، نہ کرنے دیں …

مزید پڑھیں

حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا

اسلام آباد – وفاقی حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کردیا۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آرمی ایکٹ میں کسی بڑی تبدیلی پر غور نہیں کررہی،پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق قیاس آرائیاں غیر ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ …

مزید پڑھیں

آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر غیر ضروری سیاست کی جارہی ہے، بلاول بھٹو

کراچی – وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست ایک تعیناتی کے گرد گھومتی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تعیناتی کے معاملے پر غیر ضروری سیاست کی جارہی ہے جبکہ اس کام کو آئین و قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔ وزیر خارجہ …

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کو ایک سال بعد الیکشن سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، عمران خان

لاہور – پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک سال بعد الیکشن سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ ایک سال الیکشن کا انتظار کرلیں، تحریک انصاف …

مزید پڑھیں