تازہ ترین
صفحہ اول / لیڈ (page 12)

لیڈ

غزہ میں ہر 10منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے، یونیسیف

نیو یارک – اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر 10منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث مرنے والے بچوں سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں ہر روز 420سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے …

مزید پڑھیں

انضمام الحق نے چیف سیلکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد – قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے اوپر سوال اٹھنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہاکہ بورڈ سے کال آئی ہم نے آپ پر لگنے والے الزامات پر 5لوگوں کی کمیٹی بنادی ہے، میں نے کہا ٹھیک ہے پہلے کمیٹی تحقیقات کر لے، بعد پی …

مزید پڑھیں

پنجاب کابینہ کا اجلاس: 4ماہ کیلیے 2076 ارب کے بجٹ کی منظوری

لاہور – پنجاب کابینہ نے رواں مالی سال کے آئندہ 4ماہ نومبر 2023 تا فروری 2024 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا31واں اجلاس ہوا جس میں آئندہ 4ماہ کے لیے 2076.2ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے 351 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کی بھی منظوری دی۔ …

مزید پڑھیں

غیرقانونی تارکین کو مرحلہ وار بھیجا جائے گا، وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد – نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اپنے وطن واپس بھیجنے کے لئے ڈیٹا تیار کیا جا رہا ہے، اس تمام عمل کی نگرانی کیلئے ایک خصوصی نظام وضع کیا جائے گا، انخلا کی ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہیں ہوئی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس …

مزید پڑھیں

انخلا کا معاملہ غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف، کسی مخصوص گروہ کیخلاف نہیں، سرفراز بگٹی

اسلام آباد – نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ انخلا کا معاملہ غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف ہے کسی مخصوص گروہ کیخلاف نہیں ہے۔ نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی اورنگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے نیوزکانفرنس کی، سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمارے اوپر کوئی فارن پریشرنہیں نہ ہم پریشر لیتے ہیں، دنیا کا کوئی بھی ملک بغیر ویزے کے …

مزید پڑھیں

غزہ پر اسرائیلی حملے 24ویں روز بھی جاری، شہید فلسطینوں کی تعداد 9ہزار سے زائد ہوگئی

غزہ پر اسرائیلی حملے 24ویں روز بھی جاری رہے، شہید فلسطینوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی، غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی افواج کی جارحیت میں شدت آگئی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے زمینی کارروائی تیز کئے جانے کے بعد غزہ میں شدید لڑائی جاری ہے۔ اسرائلی افواج کے تازہ حملوں میں …

مزید پڑھیں

اسرائیلی دہشتگردی میں شدت، فلسطینیوں کی نسل کشی کیلیے وائٹ فاسفورس کا استعمال

یروشلم – اسرائیلی فورسز نے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے شروع کر دیئے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہادتوں اور تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہونے سے غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ مکمل کٹ گیا۔ بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں بھرپور طاقت کے …

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ: نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد – سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت منگل کو ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہیں۔ جسٹس …

مزید پڑھیں

وزیرستان: بم دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور ایک دہشت گرد ہلاک

پشاور – خیبرپختونخوا میں دو واقعات میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے …

مزید پڑھیں

ایک روپیہ نہیں کھایا، پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال دی، پرویزالہٰی

لاہور – سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ ایک روپیہ نہیں کھایا، پتہ نہیں مجھ پر کہاں سے یہ ریکوری ڈال کر لے آئے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی رضا کے لئے کام کیا ہے، میں نے لوگوں کی خدمت کی ہے، وہ شہبازشریف والی خدمت نہیں، رات کو میرے …

مزید پڑھیں