تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو (page 51)

آرکائیو

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 100 افراد جاں بحق

قندوز . افغانستان کے شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز میں ایک مسجد میں اس وقت زوردار دھماکا ہوا ہے جب وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کی جارہی تھی۔ …

مزید پڑھیں

وزیراعظم کا ‏پینڈورا لیکس تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد – وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پینڈورا لیکس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور …

مزید پڑھیں

‘پینڈورا پیپرز’: وزیرخزانہ شوکت ترین، مونس الہٰی سمیت 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام

صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی سی آئی جے تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل ’’پینڈورا پیپرز‘‘ کو سامنے لے آئی جن میں دنیا بھر کے متعدد سربراہان مملکت، سیاست دانوں، صنعت کاروں، بیورو کریٹس، ریٹائرڈ افسران کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں، ان افراد میں 700 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ میڈیا کے مطابق صحافیوں کی عالمی تنظیم نے پاناما …

مزید پڑھیں

ملک کو سیاسی و معاشی پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے، چوہدری فواد حسین

پنڈ دادن خان ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج افغانستان، کشمیر، فلسطین سمیت عالمی ایشوز پر ہماری بات پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان صرف پاکستان کے نہیں، وہ اس خطے اور پوری مسلم امہ کے لیڈر ہیں، ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کو مشکل وقت میں …

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا

لاہور ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی منسوخ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کو جواز بناکر اچانک دورہ پاکستان ختم کردیا گیا تھا اور اب آئندہ ماہ انگلینڈ کی میزبانی کی امیدوں پر بھی پانی پھر گیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ منسوخ کئے جانے …

مزید پڑھیں

چین کی طالبان حکومت کو 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کی پیشکش

بیجنگ – چین نے افغانستان میں طالبان حکومت کو 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی مالیت کے امدادی پیکیج دینے کی پیشکش کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے افغانستان کی معیشت کی بحالی اور معاشرے کی تعمیر نو کا عزم اظہار کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی پیکیج کی پیشکش کی ہے۔ چین کے …

مزید پڑھیں

نادرا کورونا سرٹیفکیٹ فیس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اعتراض

اسلام آباد . نادرا کورونا سرٹیفکیٹ فیس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعتراض اٹھادیا۔ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ اور نادرا کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نادرا نے بتایا کہ نادرا ایک کووڈ کا سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے جسکی قیمت صرف ایک سو روپے ہے۔ چیئر …

مزید پڑھیں

کوہاٹ سے ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پشاور – سی ٹی ڈی نے رحمت شاہ بانڈہ مہاجر کیمپ ضلع ہنگو سے ٹی ٹی پی کے 09 دہشت گرد گرفتار کرکے بھاری اسلحہ بارود برآمد کرلیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کے دوران رحمت شاہ بانڈہ مہاجر کیمپ ضلع ہنگو سے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 05 …

مزید پڑھیں

دشمن کے منفی عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی – پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں جنگ کی نوعیت بدل چکی ہے۔ ہم انشا اللہ دشمن کے منفی عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم دفاع وشہداء کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ دفاع وطن ایک مقدس …

مزید پڑھیں

معروف بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے

مقبوضہ سری نگر – تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز سمجھے جانے والے حریت رہنما سید علی گیلانی 92 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے سابق ترجمان شیخ عبدالمتین نے سید علی گیلانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے بانی راہنُما اب ہم میں …

مزید پڑھیں